صدر آصف علی زرداری کا ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اہلیہ ڈاکٹر حسمہ محمد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر نے اس افسوسناک موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد، ان کے اہلِ خانہ اور ملائیشیا کی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):صدر آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اہلیہ ڈاکٹر حسمہ محمد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر نے اس افسوسناک موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد، ان کے اہلِ خانہ اور ملائیشیا کی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر حسمہ کی طب، عوامی صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں طویل اور ممتاز خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ڈاکٹر مہاتیر محمد اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔

مزید خبریں