صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردی کے واقعے میں ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کے خلاف سازشیں صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ بلوچ خواتین کے وقار کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔








