صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی کے موقع پر آرمینیا کی حکومت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔صدارتی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمینیا کے صدر واہگن خاچاتوریان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آرمینیا نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کی آرمینیا کو 35 ویں یوم آزادی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی کے موقع پر آرمینیا کی حکومت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔صدارتی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمینیا کے صدر واہگن خاچاتوریان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آرمینیا نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔
گزشتہ اگست میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی بنیاد پر صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آرمینیا اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے اور اپنے عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دیں گے۔








