صدر آصف علی زرداری کی یوگنڈا کے صدر اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد
صدر آصف علی زرداری کی یوگنڈا کے صدر اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 9 اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوگنڈا کے یوم آزادی پر جمہوریہ یوگنڈا کے صدر یوویری کاگوتا میوزیوینی اور یوگنڈا کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یوگنڈا کے صدر کو اپنے خط میں کہا کہ پاکستان اور یوگنڈا کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور یوگنڈا کے درمیان دوستانہ تعلقات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے ذریعے مزید مضبوط اور گہرے ہوتے رہیں گے۔








