برلن۔23اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزارت دفاع آمد پر جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ جمعہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ جرمنی کے موقع پر ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب جرمن وزارت دفاع میں منعقد ہوئی۔ …
صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں استقبالیہ تقریب ،والہانہ استقبال

مزید خبریں
برلن۔23اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزارت دفاع آمد پر جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ جمعہ کو صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ جرمنی کے موقع پر ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب جرمن وزارت دفاع میں منعقد ہوئی۔ وزارت دفاع آمد پر صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے آصف علی زرداری کا وزارت دفاع آمد پر استقبال کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ صدر مملکت نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور جرمن صدر کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
دونوں سربراہان مملکت نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔ صدر مملکت جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت جرمنی کے صدر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال، معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا۔ واضح رہے کہ رواں سال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کےفروغ کو نئی جہت دینے کی جانب معاون ثابت ہو گا۔








