صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے پاکستان میں روس کے ٹریڈ ریپزینٹوسے ملاقات،پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعاون اور کوارڈینیشن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے پاکستان میں روس کے ٹریڈ ریپزینٹو نیوزورو سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعاون اور کوارڈینیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزارت اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ کے نمائندہ بھی شریک ہوئے ۔ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعاون اور کوارڈینیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے پاکستان میں روس کے ٹریڈ ریپزینٹو نیوزورو سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعاون اور کوارڈینیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزارت اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ کے نمائندہ بھی شریک ہوئے ۔ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعاون اور کوارڈینیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے روس کو پاکستان کا بہترین تجارتی شراکت دار قراردیتے ہوئے پاکستان اور روس کی تجارتی تنظیموں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے روس اور پاکستان کے درمیان کنکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانے کیلے حکومتی اقدامات کی بھی ستائش کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے حوالے سے رکاوٹوں کو فوری دور کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں فارماسیوٹیکل ،زراعت،فوڈ پروسیسنگ ، اے آئی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا،صدر ایف پی سی سی آئی نے روس کی بزنس کیمونٹی کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات میں سینئر نائب صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارحم اکرام شیخ بھی شریک ہوئے ۔