اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ میں کوئلے کی کان میں دھماکےمیں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کےشمالی صوبہ بارٹن میں …
صدر عارف علوی کا ترکیہ میں کوئلے کی کان میں دھماکےمیں جانی نقصان پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ میں کوئلے کی کان میں دھماکےمیں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کےشمالی صوبہ بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔انہوں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔








