صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو دن 11 بجے طلب کر لیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو دن 11 بجے طلب کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ ) کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر 2026ء جمعرات کو دن 11 بجے طلب کیا ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔








