صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آپریشن شعبان کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج و دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی قابل تحسین کامیابی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کی برآمدگی 33 فورسز کی موثر کارروائیوں کا ثبوت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔