صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کی تعریف کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کا مکمل قلع قمع ریاستی رٹ کے ساتھ یقینی بنایا جارہا ہے، وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں