صدر مملکت آصف علی زرداری کا ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ساران تنگی، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ساران تنگی، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں