صدر مملکت آصف علی زرداری کا میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری قابلِ فخر ہے

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری قابلِ فخر ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک کے امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا