صدر مملکت آصف علی زرداری کا واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا

مزید خبریں