صدر مملکت آصف علی زرداری کی سنوکر ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنوکر ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے محمد آصف اور اسجد اقبال کو غیر معمولی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سنوکر ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنوکر ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے محمد آصف اور اسجد اقبال کو غیر معمولی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سنوکر ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ پوری قوم کا سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عزم، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے ورلڈ کپ چیمپئنز کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

 

مزید خبریں