صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دیامر میں بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دیامر میں بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں ناگہانی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دیامر میں بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں ناگہانی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔