اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ حصہ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبی ذخائر میں اضافہ اور پانی کو محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، زرعی شعبہ اور شہری آبادی پانی کے استعمال میں احتیاط کریں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو جاری ویڈیو پیغام میں کہی۔ صدر نے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ویڈیو پیغام میں عوام سے ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ حصہ ڈالنے کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ حصہ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبی ذخائر میں اضافہ اور پانی کو محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، زرعی شعبہ اور شہری آبادی پانی کے استعمال میں احتیاط کریں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو جاری ویڈیو پیغام میں کہی۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ قوم کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ماحول پر گلوبل وارمنگ کے مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، گلیشیئر پگھلنے سے آبی ذخائر متاثر ہوںگے اور پانی کی قلت کا امکان ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کے ہر شہری اور حکومت کو سوچنا پڑے گا کہ کس طرح آبی ذخائر میں اضافہ کیا جائے اور پانی کا بہتر انداز میں ذخیرہ کر سکیں تاکہ ضرورت پڑنے پر پانی دستیاب ہو۔ صدر مملکت نے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کو مبارکباد دی جنہوں نے ڈیمز فنڈ قائم کیا تاکہ لوگوں کی اس میں شرکت ہو۔








