صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی میں چار اہم خارجی کمانڈروں سمیت 9 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری کا مظہر ہے

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی میں چار اہم خارجی کمانڈروں سمیت 9 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری کا مظہر ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف عزم استحکام کے تحت کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔