صدر مملکت کا کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کے قریب دھماکے میں شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت کا کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کے قریب دھماکے میں شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کے قریب دھماکے میں شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج اور بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

 

مزید خبریں