صدر ڈاکٹر عارف علوی کی وزیراعظم شہباز شریف کیلئے جلد صحتیابی کی دعا

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کیلئے جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران احتیاط کریں، انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔