صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں میاں کاشف اشفاق کے لیے ایوارڈ

سپیریئر یونیورسٹی کی طرف سے صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں چن ون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کو خصوصی ایوارڈ دیا ہے

لاہور۔20اگست (اے پی پی):سپیریئر یونیورسٹی کی طرف سے صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں چن ون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کو خصوصی ایوارڈ دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز یہاں ’’انڈسٹری میٹس اکیڈمیا ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق کی علم و تجربے کے تبادلے اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کے لیے کاوشوں کو سراہا گیا ۔ترجمان چین ون گروپ کے مطابق تقریب میں اس امر پر زور دیا گیا کہ صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان موثر شراکت داری نوجوانوں کو بہتر پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنے، تحقیق و جدت کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔