وزیراعلیٰ حسین نے گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو فعال بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے،سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر شفاف اور میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنانے کے لیے گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو جلد از جلد فعال بنایا جائے ، جس کے لیے ضروری قانون سازی کا مسودہ …
صوبائی حکومت میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

مزید خبریں
گلگت۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ حسین نے گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو فعال بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے،سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر شفاف اور میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنانے کے لیے گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو جلد از جلد فعال بنایا جائے ، جس کے لیے ضروری قانون سازی کا مسودہ آئندہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کو ہدایت کی کہ محکمہ خزانہ کے تعاون سے تمام سرکاری محکموں کے اسٹیٹمنٹ آف نیڈ کا جائزہ لے کر خالی آسامیوں کی نشاندہی کی جائے اور 7دن کے اندر تمام خالی آسامیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے سکیل 1 سے 6 تک کی بھرتیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دینے، معیاری ضابطہ کار تجویز کرنے اور اس حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں سرکاری آسامیاں خالی ہیں جبکہ ان پر بھرتیوں کے لیے درکار بجٹ بھی دستیاب ہے۔ لہٰذا تمام خالی آسامیوں پر شفاف طریقے سے میرٹ کے مطابق بھرتیاں یقینی بنائی جائیں تاکہ اہل اور حقدار امیدواروں کو ان کا حق مل سکے اور معاشرے میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔اجلاس میں سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، محکمہ سروسز اور پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (PMRU) کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔







