راولپنڈی۔14جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر سرپرستی محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اور عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ بہتر نسل، بہترین پیداوار، مویشی پال خوشحال کے سلوگن کے تحت جانوروں کی جینیاتی بہتری کے ساتھ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں …
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر سرپرستی محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اور عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے

مزید خبریں
راولپنڈی۔14جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر سرپرستی محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اور عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ بہتر نسل، بہترین پیداوار، مویشی پال خوشحال کے سلوگن کے تحت جانوروں کی جینیاتی بہتری کے ساتھ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں نمایاں اضافے کے لیے سائنسی بنیادوں پر منصوبے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لائیو اسٹاک ڈویژن راولپنڈی کے تحت مستند اور اعلیٰ اوصاف کے حامل بلز کا سیمن رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے مویشی پال افراد بھی جدید بریڈنگ سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات کی پیداواری صلاحیت بڑھانا اور ان کی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔
ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راولپنڈی ڈاکٹر نوید سحر زیدی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد لطیف ارشد کی نگرانی میں جاری بریڈنگ پروگرام کے تحت براہمن نسل کے اعلیٰ معیار کے سیمن کی ڈوزز فراہم کی گئی ہیں جبکہ دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے فریزین نسل کی سیمن ڈوزز بھی دستیاب کر دی گئی ہیں۔ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان سائنسی اقدامات سے نہ صرف مویشیوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت میں بہتری آئے گی بلکہ دیہی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا ہو گا۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی نسل بہتر بنانے کے لیے قریبی سرکاری جانوروں کے اسپتال یا لائیو اسٹاک سنٹر سے رابطہ کریں، جہاں تربیت یافتہ عملہ بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کرے گا۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-09211 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








