صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس ، 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا اہم اجلاس پیسک ہاوس میں منعقدہواجس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں میٹل کرافٹس آرٹیزن ویلیج کوٹ عبد المالک کی 11.55ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی جبکہ بورڈ نے61. 26 ملین روپے کی لاگت سے گندھارا آرٹ ویلج ٹیکسلا کی …

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا اہم اجلاس پیسک ہاوس میں منعقدہواجس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں میٹل کرافٹس آرٹیزن ویلیج کوٹ عبد المالک کی 11.55ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی جبکہ بورڈ نے61. 26 ملین روپے کی لاگت سے گندھارا آرٹ ویلج ٹیکسلا کی تزئین و آرائش اور ٹریننگ ہال کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی۔بورڈ نے کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے پیشِ نظر دستکاروں کیلئے 150ملین روپے کی لاگت سے بلاسود قرض کی نئی سکیم کی منظوردی۔اس سکیم کے تحت دستکاروں کو 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض ملے گا اوراس سکیم سے 429 دستکار مستفید ہو سکیں گے۔بورڈ نے ویمن بزنس انکو بیشن سینٹر کی گریجو ایٹس کیلئے بلاسود قرض سکیم کی بھی منظوری دی۔اس سکیم کے تحت ویمن بزنس انکو بیشن سینٹر کی گریجو ایٹس کو 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض ملے گا۔50 ملین روپے کی لاگت کی اس سکیم سے 143خواتین سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں گی ۔

اجلاس نے لیہ،ملتان اور گجرات میں ویمن بزنس انکو بیشن سینیٹرز کے قیام کے پلان کی بھی منظوری دی۔سمال انڈسٹریل اسٹیٹ منڈی بہاوالدین اور۔پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ریجنل آفس گجرات کے قیام کے پی سی ون بھی منظور ہوئے ۔ اجلاس میں ساہیوال،سرگودھا،جہلم اور ٹیکسلا کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈز آف مینجمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔بورڈ نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 5 سالہ انکم جنریشن پلان بھی منظور کرلیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیزن ویلیج کوٹ عبد المالک اور گندھارا آرٹ ویلج ٹیکسلا کی اپ گریڈیشن کرکے انہیں جدید پروڈکشن سینٹرز بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے آرٹیزن ویلیجز کو سیاحتی مراکز بنائے کیلئے محکمہ سیاحت سے مشاورت کرنے اورآرٹیزن ویلیج کوٹ عبد المالک میں کنٹین کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دستکاروں کیلئے بلاسود قرض کی نئی سکیم سے دستکاری کے فن کو ترویج ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی بلاسود قرضوں کی سکیموں سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے پنجاب اسمبلی میں بنائی گئی ہینڈی کرافٹس شاپ کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 24 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کا بڑا پروگرام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی بروقت،معیاری اور شفاف تکمیل یقینی بنائی جائے۔مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے ایجنڈا آئٹمز بارے تفصیلی بریفینگ دی اور بتایا کہ ویمن بزنس انکو بیشن سینٹر لاہور سے اب تک 400 خواتین سرمایہ کار تربیت حاصل کر چکی ہیں۔سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود،ایم ڈی پیسک سائرہ عمر اور بورڈ ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔