صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہدایت

نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔جمعہ کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈارکی زیرصدارت گندم کی درآمد پر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں قیمتوں کے استحکام کے لئے گندم کی درآمد کے عمل کا جائزہ لیاگیا۔انہوں نے ٹی سی پی …

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔جمعہ کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈارکی زیرصدارت گندم کی درآمد پر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں قیمتوں کے استحکام کے لئے گندم کی درآمد کے عمل کا جائزہ لیاگیا۔انہوں نے ٹی سی پی کو ہدایت کی کہ صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے پاسکو کو بھی ہدایت کی کہ صوبوں کو اپنے سٹاک سے ان کی طے شدہ مقدار کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائیں۔اجلاس میں وزیر قومی غذائی تحفظ،وزیر اقتصادی امور،وزیراعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ ،سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر،سیکرٹری قومی فوڈ سکیورٹی،سیکرٹری تجارت اور ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب وسندھ کے علاوہ آزادکشمیر،جی بی اور اسلام آباد سے متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔