ملتان۔ 24 نومبر (اے پی پی):جیتنےوالےکاشتکاروں کوٹریکٹرزسمیت کروڑوں روپے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات 2025- 26 کا انعقاد کیا جا رہا ہےجن میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کیلئےٹریکٹرسمیت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی سطح پر اول انعام ٹریکٹر85 ہارس پاور،دوئم ٹریکٹر 75 ہارس پاوراورسوئم ٹریکٹر60 ہارس …
صوبہ پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کے لیے درخواستیں جمع کرانے آخری تاریخ 31جنوری مقرر

مزید خبریں
ملتان۔ 24 نومبر (اے پی پی):جیتنےوالےکاشتکاروں کوٹریکٹرزسمیت کروڑوں روپے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات 2025- 26 کا انعقاد کیا جا رہا ہےجن میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کیلئےٹریکٹرسمیت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی سطح پر اول انعام ٹریکٹر85 ہارس پاور،دوئم ٹریکٹر 75 ہارس پاوراورسوئم ٹریکٹر60 ہارس پاور ہیں جبکہ ضلعی سطح پر اول انعام10 لاکھ روپے نقد انعام،دوئم 8 لاکھ روپے نقد انعام اور سوئم5 لاکھ روپے نقد انعام مقرر کئے گئے ہیں۔ گندم کے پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے5 یا5 ایکڑ سے زائد رقبہ رکھنے والے کاشتکار درخواست دے سکتے ہیں۔
اس ضمن میں شرائط وضوابط درخواست فارم پر درج ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ در خواست فارم متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت(توسیع) اورزراعت آفیسر(توسیع)کے دفتر سے حاصل کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ یاد رہے، اس پیداواری مقابلہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹرز،ان کے فیملی ممبرز اورگریڈ17 اور اوپر کے سرکاری ملازمین، محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ملازمین سمیت ترقی پسند کاشتکار جو ڈویژنل یا ضلعی کمیٹی کے اراکین مقرر ہوں حصّہ نہیں لے سکتے۔
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقررکی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لئے کاشتکار زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح8 بجے سے رات8 بجے تک رابطہ کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔








