گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لیے صنعتی ترقی انتہائ ضروری ہے اور اسی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے ۔
صوبہ کی ترقی کے لیئے صنعتی ترقی انتہائی ضروری ہے،گورنر خیبر پختونخوا کا تاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب

مزید خبریں
پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لیے صنعتی ترقی انتہائ ضروری ہے اور اسی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے ۔
ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنر ہاؤس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اجتماع میں صوبہ بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے موجود تھے ۔تقریب سے ایف بی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر ، چیئرمین یو بی جی غضنفر بلور ، جنرل سیکریٹری حاجی محمد افضل ، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے بھی خطاب کیا ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق کو بجلی ، گیس اور دیگر مسائل کے حوالہ سے خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی اور یہاں کے باشندوں کو رعایت دینا چائیے ۔انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا اور پاٹا پر صوبائی حکومت کے ٹیکسوں کی معافی کےاعلان کے بعد اب وفاق سے اس ٹیکس کے خاتمہ کا مطالبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہیں ، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کاروباری طبقہ اور عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیکس معاملہ وفاق کی طرف سے تعاون کیا جائے گا ۔ فاٹا کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدے پورے کیے جانے چاہییں ۔ افغان سرحدسکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند ہے ،اس سے کاروباری طبقہ کو مشکلات کا سامنا ہے ہیں مگر ہمیں متبادل روٹ اختیار کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو طرز پر سہولیات فراہم کرنا ہوں گی تب ہی یہاں مطلوبہ معاشی ترقی کے اہداف حاصل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے اقتصادی زونز کو فعال اور مزید مضبوط بنانا اور تاجر کمیونٹی کی صوبہ کی ترقی کے عمل میں مشاورت انتہائی ضروری ہے ۔ ہمارے کاروباری طبقہ کو بنکوں سے درپیش مسائل کے حل کے لیئے کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گور ہاؤس کے دروازے آ پ کے لیے کھلے ہیں، تعاون بھی فراہم کریں گے اور ساتھ لیکر چلیں گے ۔مقررین نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی تاجر برادری گورنر خیبر پختونخوا کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی ، و یمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور صوبہ بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔








