صوبے بھر میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے ،محکمہ زراعت پنجاب

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے ، تمام اضلاع کے ڈی سیز،ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت اورپلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر جعلی،غیر معیاری وناقص …

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے ، تمام اضلاع کے ڈی سیز،ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت اورپلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر جعلی،غیر معیاری وناقص زرعی ادویات کی تیاری و فروخت روکنے کےلئے اقدامات کریں ۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق جعلی،غیر معیاری وناقص زرعی ادویات کی تیاری و فروخت سے کاشتکاروں کی دن رات کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے اور زرعی پیداوار متاثر ہونے سمیت معاشی و اقتصادی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ زرعی ادویات میں جعلسازی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ جعلی،غیر معیاری وناقص زرعی ادویات کی تیاری و فروخت پائی گئی تو نہ صر ف متعلقہ مراکز سر بمہر کر دیئے جائیں گے بلکہ ذمہ داران کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گا۔