راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):پنجاب حکومت، محکمہ زراعت (توسیع) اور صوبے کی زرعی یونیورسٹیز کے اشتراک سے چلائی جانے والی دس روزہ ’’زیادہ گندم اگاؤ، پیداوار بڑھاؤ‘‘ مہم ضلع مری میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ مہم کے دوران کسانوں میں آگاہی کے لیے مختلف سیمینارز، فیلڈ ڈیز اور روڈ شوز منعقد کیے گئے۔ اختتامی روز بھی محکمہ زراعت مری کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد احمد اور پیر مہر علی …
صوبے کی زرعی یونیورسٹیز کے اشتراک سے چلائی جانے والی دس روزہ ’’زیادہ گندم اگاؤ، پیداوار بڑھاؤ‘‘ مہم ضلع مری میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی

مزید خبریں
راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):پنجاب حکومت، محکمہ زراعت (توسیع) اور صوبے کی زرعی یونیورسٹیز کے اشتراک سے چلائی جانے والی دس روزہ ’’زیادہ گندم اگاؤ، پیداوار بڑھاؤ‘‘ مہم ضلع مری میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ مہم کے دوران کسانوں میں آگاہی کے لیے مختلف سیمینارز، فیلڈ ڈیز اور روڈ شوز منعقد کیے گئے۔ اختتامی روز بھی محکمہ زراعت مری کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد احمد اور پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کے ماہرین نے یونین کونسل ٹریٹ کے گاؤں آڑوکس میں کسانوں کی رہنمائی کی۔
ماہرین نے گندم کی جدید اقسام، تصدیق شدہ بیج، متوازن کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کے تدارک اور بروقت کاشت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد احمد نے حکومت پنجاب کی سبسڈی سکیموں، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اسکیم اور فصلوں کو جانوروں سے محفوظ بنانے کے لیے آہنی جال کی مجوزہ سکیم سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ مہم کے دوران دونوں تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیاں میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرامز منعقد ہوئے جن میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، سائنس دانوں، طلباء اور محکمہ زراعت کے عملے نے بھرپور شرکت کی۔
ماہرین نے زور دیا کہ تصدیق شدہ بیج، بہتر زمین کی تیاری اور جدید زرعی طریقوں سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ کسانوں نے محکمہ زراعت (توسیع) مری اور بارانی یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے رہنمائی پروگرام آئندہ بھی جاری رکھے جائیں۔








