ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف بی آرکے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی ،دو افسران معطل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر مجاز پریس بیان جاری کرنے اور سرکاری کام روکنے کی کال دینے کے معاملے پر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے دو افسران کو معطل کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کے لیے گریڈ 20 کے دو دیگر افسران کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز واپس بلا لیا ہے

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر مجاز پریس بیان جاری کرنے اور سرکاری کام روکنے کی کال دینے کے معاملے پر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے دو افسران کو معطل کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کے لیے گریڈ 20 کے دو دیگر افسران کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز واپس بلا لیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے پیرکویہاں جاری بیان کے مطابق یہ طرزِ عمل بادی النظر میں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت وضع کردہ سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے قواعد 23 اور 26 کی خلاف ورزی ہے اور قاعدہ 34 کے تحت بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ وہ اس نوعیت کی خلاف ورزی برداشت نہیں کر سکتا لہذا سول سرونٹس( ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ) رولز 2020 کے تحت ضروری تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔