رحیم یارخان ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی کھاد ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروئیاں جاری، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور شکیب سرور نے ذخیرہ کی گئی1200بوری جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامد نے 2000بوری یوریا کھاد سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور شکیب سرور نے اپنی …
ضلعی انتظامیہ کی کھاد ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروئیاں جاری،ذخیرہ کی گئی 3200 بوری یوریا کھاد سرکاری نرخ پر نیلام
رحیم یارخان ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی کھاد ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروئیاں جاری، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور شکیب سرور نے ذخیرہ کی گئی1200بوری جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامد نے 2000بوری یوریا کھاد سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور شکیب سرور نے اپنی تحصیل میں مختلف ڈیلرز کے گوداموں کے اچانک دورے کئے اور انتظامیہ کو کھاد ڈکلیئر نہ کرنے پر گوداموں میں موجود 1200بوری یوریا کھاد سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا اغاز کر دیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامدنے گذشتہ درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرکوں میں سمگلنگ کی جانے والی یوریا کھاد تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ضلع بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران تحویل میں لی جانے والی کھاد سرکاری نرخوں پر کسانوں میں فروخت کی جا رہی ہے۔









