خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کے دوران ایبٹ آباد پولیس ہراول دستہ کے طور پر پولیو ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے
ضلع ایبٹ آباد میں پولیو مہم، 1800 پولیس افسران و جوان ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے تعینات

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 22 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کے دوران ایبٹ آباد پولیس ہراول دستہ کے طور پر پولیو ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 1800 پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں، جو پولیو ورکرز کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔پولیو مہم کے دوران حساس علاقوں، اہم مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی، جبکہ ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی متحرک رہیں گی۔ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مہم کے دوران اپنے فرائض ذمہ داری، الرٹ رہتے ہوئے اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیے جائیں۔ایبٹ آباد پولیس عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔








