ضلع ملتان میں کپاس کی 2 لاکھ 62 ہزار گانٹھ کے حصول کا ہدف مقرر

ملتان۔ 06 اپریل (اے پی پی):ضلع ملتان میں کپاس کی 2 لاکھ 62 ہزار گانٹھ کا ہدف مقرر کردیاگیا ہے اور ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کاٹن گروورز اور محکمہ زراعت کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کپاس کی بڑھوتری پر حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس ہے۔رضوان قدیرنے کہا کہ …

ملتان۔ 06 اپریل (اے پی پی):ضلع ملتان میں کپاس کی 2 لاکھ 62 ہزار گانٹھ کا ہدف مقرر کردیاگیا ہے اور ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کاٹن گروورز اور محکمہ زراعت کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کپاس کی بڑھوتری پر حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس ہے۔رضوان قدیرنے کہا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے کاشت کی گئی کپاس کی زرعی زمین کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے خصوصی اقدامات کے باعث 3 ملین گانٹھوں کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو جدید خطوط پر کاشت کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈھائی لاکھ ایکٹر پر کپاس کی کامیاب کاشت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پرڈائریکٹر ایگری کلچر شہزاد صابر نے کپاس کی کاشت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ جلاس میں کاٹن مارکیٹ کے حوالے سے کمیٹی نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں

مزید خبریں