ضلع ملتان میں گندم کی بروقت اور وسیع رقبے پرکاشت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات جاری

ملتان۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گندم کی بروقت اور وسیع رقبے پر کاشت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شجاع آباد میں گندم اگاؤمہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے خود ٹریکٹر چلا کر گندم بوائی مہم کا آغاز کیا، جس سے کاشتکاروں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا۔ …

ملتان۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گندم کی بروقت اور وسیع رقبے پر کاشت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شجاع آباد میں گندم اگاؤمہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے خود ٹریکٹر چلا کر گندم بوائی مہم کا آغاز کیا، جس سے کاشتکاروں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے ملاقات کی اور انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے دی جانے والی سہولیات اور رہنمائی سے آگاہ کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد حمیرا شاہ، رانا اعجاز نون، محکمہ زراعت کے افسران، سیاسی رہنما اور بڑی تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ گندم کی بروقت کاشت پنجاب سمیت پورےملک کی غذائی سلامتی کے لیےناگزیرہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں زراعت کے شعبے میں حقیقی انقلاب برپا کیا جا رہا ہے، جس سے کسانوں کو ریلیف اورپیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو بلاسود زعی قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ کھاد، بیج اور دیگر ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20 نومبر تک گندم کی کاشت کے لیےموسم انتہائی موزوں ہےلہٰذا کسان بروقت کاشت کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں پرزوردیا کہ وہ تصدیق شدہ بیج اور محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد اقبال نے بتایا کہ ضلع ملتان میں ساڑھے چار لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے محکمہ زراعت کی ٹیمیں کسانوں کو فنی رہنمائی اور سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک میں غذائی خود کفالت حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ حکو متی رہنمائی پر عمل کریں اور گندم اگائو مہم میں بھرپور حصہ لے کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔