ضلع چنیوٹ میں گندم کی بیجائی کا آغاز،ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ٹریکٹر چلا کر افتتاح کیا

چنیوٹ۔ 03 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں گندم کی بیجائی کا آغازہوگیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ٹریکٹر چلا کر افتتاح کیا۔سابق ایم این اے سردار سید محمد طاہر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شہبازاور دیگرافسران موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں 2 لاکھ 15 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر ہے۔کاشتکاروں کو حکومت کی …

چنیوٹ۔ 03 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں گندم کی بیجائی کا آغازہوگیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ٹریکٹر چلا کر افتتاح کیا۔سابق ایم این اے سردار سید محمد طاہر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شہبازاور دیگرافسران موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں 2 لاکھ 15 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر ہے۔کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے زرعی مشینری سمیت بلاسود قرضہ اور دیگرمراعات دی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں بیج،کھاد،ادویات کی کوئی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل ملکی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدف کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔