لاہور۔24نومبر (اے پی پی):پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عوام نے تعمیر و ترقی، بہتر گورننس اور مو ثر عوامی خدمت کے تسلسل کو ترجیح دی ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کامیابی پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب بھر کے ووٹرز نے مسلم لیگ ن کے ترقیاتی ایجنڈے اور عملی اقدامات کی کھلی …
ضمنی انتخابات میں ووٹرز نے مسلم لیگ ن کے ترقیاتی ایجنڈے اور عملی اقدامات کی کھلی حمایت کی ہے،ملک صہیب احمد بھرتھ

مزید خبریں
لاہور۔24نومبر (اے پی پی):پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عوام نے تعمیر و ترقی، بہتر گورننس اور مو ثر عوامی خدمت کے تسلسل کو ترجیح دی ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کامیابی پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب بھر کے ووٹرز نے مسلم لیگ ن کے ترقیاتی ایجنڈے اور عملی اقدامات کی کھلی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی بصیرت افروز قیادت نے عوامی اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام لفظوں سے زیادہ عملی کارکردگی اور نتائج کو اہمیت دیتے ہیں۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے عزم ظاہر کیا کہ خدمت کا سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی یہ فتح تعمیراتی منصوبوں، سڑکوں کے بہتر نظام اور جدید سہولتوں کے فروغ کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ پنجاب کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ وہ ترقی، استحکام اور بہتر انفراسٹرکچر کے حامی ہیں، ضمنی الیکشن کے نتائج حکومت کی عوامی کارکردگی پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔








