لاہور۔23نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں قومی و صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کے لیے 20ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور انتظامات کیے۔ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے سی …
ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے20ہزار افسران و اہلکار تعینات رہے، آئی جی

مزید خبریں
لاہور۔23نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں قومی و صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کے لیے 20ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور انتظامات کیے۔ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی اور پولنگ کے عمل کی لمحہ بہ لمحہ موثر مانیٹرنگ کی گئی۔ انتخابی عمل کی نگرانی سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی اور اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز کے ذریعے مسلسل کی گئی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی اور شرپسند عناصر کی جانب سے امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل رہی۔ تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے الیکشن سکیورٹی کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا تھا، جس میں لاجسٹکس، کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹیشن کے تمام پہلو شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے خواتین پولنگ اسٹیشنز اور بوتھز پر خواتین پولیس اہلکار تعینات کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کانسٹیبلری، پی ایچ پی، ایلیٹ فورس، ایس پی یو اور ٹریننگ برانچ کے اہلکار بھی الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے پولنگ کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر بہترین سکیورٹی انتظامات فراہم کیے تاکہ ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔








