ضمنی انتخابات کے موقع پرکسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ خان

فیصل آباد۔ 23 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اتوار کو فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کے موقع پر مجموعی طور پر پولنگ انتہائی پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔صوبائی اسمبلی فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 …

فیصل آباد۔ 23 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اتوار کو فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کے موقع پر مجموعی طور پر پولنگ انتہائی پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔صوبائی اسمبلی فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب 10ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوئے تھے اس وقت کہا گیاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست کر ہی نہیں رہے، وہ اقتدار میں تھے تو بھی ہم پر مقدمات بناتے تھے مگر ہم آج بھی سیاستدانوں کے میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے حق میں ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی بات چیت کو تیار نہیں،انہوں نے ہمیشہ ڈیڈ لاک پیدا کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پورے حلقے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، مخالفین کو پورے حلقے میں شکایت کا موقع نہیں ملا، ترقی کا دور مریم نواز کی صورت میں واقعی آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ70 ارب روپے کا فیصل آباد میں منصوبہ شروع ہورہا ہے، اس حلقے میں میرٹ کی بنیاد پر 7 الیکشن لڑے، 5 میں جیتا، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی 2025 کو معرکہ حق میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، یہ پہلا موقع ہے جب دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے جنگ جیتی جبکہ پاکستان اب 99 کی طرح آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں