اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ہے، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا، بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے، ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) کو واضح …
ضمنی انتخاب میں اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ہے، بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے، ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوگی، عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ہے، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا، بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے، ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوگی۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن مجموعی طور پر حوصلہ افزاء رہا۔ لاہور میں پولنگ کیمپس پر غیر معمولی رش ہے اور پولنگ اسٹیشنز پر عوام کی بھرپور آمدورفت دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں بزرگ شہری، نوجوان اور خواتین سب بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کے لئے گھروں سے نکلے۔ ہر طبقے سے لوگ باہر نکلے ہیں اور اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اکثریتی حلقوں میں تحریک انصاف کا بائیکاٹ ہے، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا، بائیکاٹ کا ہمیشہ سیاسی نقصان ہوتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہے اور پولنگ کے دوران پارٹی کی ٹیمیں میدان میں متحرک ہیں۔ لاہور فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ (ن) کا ٹرن آؤٹ انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ووٹرز بھی گھروں سے نکلے ہیں جو کافی عرصے سے خاموش تھے۔
انہوں نے اس کی وجہ حکومت کی کارکردگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پرفارمنس کو ملکی و عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ پوری دنیا میں پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان کی اکانومی کو سراہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج کا الیکشن پرفارمنس اور ڈلیوری کا الیکشن ہوگا۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے حادثے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور انوسٹی گیشن کے بغیر کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت یہ کہنا مشکل ہے کہ حادثہ ٹیکنیکل خرابی سے ہوا یا کسی اور وجہ سے۔








