طلبہ، والدین اور تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو سمجھتے ہیں، ان کے حل کیلئے فعال اقدامات کر رہے ہیں، پی ایم اینڈ ڈی سی

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں اٹھائے گئے نکات کو سنجیدگی سے نوٹ کیا ہے۔ کونسل طلبہ، والدین اور تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو مکمل طور پر سمجھتی ہے اور ان کے حل کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری بیان …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں اٹھائے گئے نکات کو سنجیدگی سے نوٹ کیا ہے۔ کونسل طلبہ، والدین اور تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو مکمل طور پر سمجھتی ہے اور ان کے حل کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کونسل ہر سال کے امتحانات کے معیار کو یکساں اور شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور معیار بندی کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ تمام طلبہ کو منصفانہ مواقع فراہم ہوں۔

پی ایم اینڈ ڈی سی یونیورسٹیوں اور وزارت قانون کے ساتھ مل کرخالی نشستوں کے مسئلہ کے حل کے لیے قانونی طور پر جائز اور شفاف حل تیار کر رہی ہے تاکہ نشستوں کا ضیاع روکا جا سکے اور امیدواروں کو بروقت مواقع فراہم کیے جائیں۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے کیمبرج اور مقامی بورڈ کے طلبہ کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے آئی بی سی سی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا ہے۔کونسل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام فارن سسٹم طلبہ کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے گریڈ اور آسانی فراہم کی جائے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی ہر طالب علم کو اپنا حصہ سمجھتی ہے اور ان کے تعلیمی مفاد کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کا ہر فیصلہ طلبہ کے مفاد، شفافیت اور قومی معیار کی پاسداری کے اصولوں کے تحت ہوگا۔پی ایم اینڈ ڈی سی ایک پیشہ ورانہ، شفاف اور طلبہ مرکز ریگولیٹر کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گی اور ملکی میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے نظام کو مضبوط، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق بنائے گی۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے یقین دہانی کرائی کہ ہر طالب علم کو مکمل حمایت فراہم کی جائے گی اور ان کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر تعاون جاری رہے گا، طلبہ کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں