عارف والا ،کاشتکار گندم کی فصل کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے بروقت کاشت کو یقینی بنائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت

گندم اگاؤمہم کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کے زیراہتمام آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں ۔کاشتکار گندم کی فصل کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے بروقت کاشت کو یقینی بنائیں، زیادہ پیدا وار سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا

عارف والا 15 اکتوبر (اے پی پی):گندم اگاؤمہم کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کے زیراہتمام آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں ۔کاشتکار گندم کی فصل کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے بروقت کاشت کو یقینی بنائیں، زیادہ پیدا وار سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے کاشتکار کو خاطرخواہ فائدہ اور پنجاب خوشحال ہوگا۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت میاں ریاض احمد نے عارفوالا میں محکمہ زراعت کے دفتر میں گندم اگاؤمہم کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ گندم بروقت کاشت کریں اورگندم کی زیادہ پیدوارسے ٹارگٹ کو پوراکیا جاسکتا ہے جس سے دوسرے علاقوں سے گندم منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اس موقع پر کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔