عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا تاہم سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی )کے ستمبر میں ترسیل کےلئے سودے 0.51 ڈالر کمی سے 75.26 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کےلئے سودے 0.13 ڈالر کمی سے 79.23 ڈالر …
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ،سونے میں اضافہ ہوا،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا تاہم سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی )کے ستمبر میں ترسیل کےلئے سودے 0.51 ڈالر کمی سے 75.26 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کےلئے سودے 0.13 ڈالر کمی سے 79.23 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے کے نرخ 79.40 ڈالر اضافے سے 4232 ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ 1.80 ڈالر اضافے سے 62.05 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے ۔ اجناس کی قیمتوں میں ملا جلارجحان رہا اور مکئی کے دسمبر کے لئے معاہدے 1.75 ڈالر کمی سے 463.75 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے ستمبر کےلئے معاہدے 0.25 ڈالر اضافے سے 638.75 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔
آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق عرب لائٹ کے معاہدے 1.80 ڈالر اضافے سے 74.45 ڈالر فی بیرل جبکہ کویت ایکسپورٹ بلینڈ کے سودے 12.04 ڈالر کمی سے 73.24 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔








