عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کل اپنی 51 ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان (کل) منگل کواپنی51 ویں سالگرہ منائیں گے، وہ9 دسمبر1974 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کو اپنے والد فرخ فتح علی خان اور نصرت فتح علی خان کے ساتھ بچپن سے ہی قوالی کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا، وہ سیکڑوں قوالیاں، گیت اورغزلیں گا چکے ہیں،ان کے گائے گیت اور غزلیں عوام میں بے حد …

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان (کل) منگل کواپنی51 ویں سالگرہ منائیں گے، وہ9 دسمبر1974 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کو اپنے والد فرخ فتح علی خان اور نصرت فتح علی خان کے ساتھ بچپن سے ہی قوالی کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا، وہ سیکڑوں قوالیاں، گیت اورغزلیں گا چکے ہیں،ان کے گائے گیت اور غزلیں عوام میں بے حد مقبول ہیں،انہوں نے اپنی آواز کا جادوبھارتی فلموں میں بھی جگایا جس کی وجہ سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی،انہوں نے اب تک کئی ڈراموں اور فلموں کے ٹائٹل سونگ کے علاوہ متعدد ملی نغمے بھی گائے ہیں ۔2019 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں موسیقی کے شعبے میں اعزازی طورپر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا جبکہ وہ متعدد ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز جیت کر ملک وقوم کا نام روشن کر چکے ہیں۔

مزید خبریں