عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایران اور امریکا کے صدور کی جانب سے امن معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے جانے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا، جس کے نتیجے میں خام تیل مزید سستا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایران اور امریکا کے صدور کی جانب سے امن معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے جانے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا، جس کے نتیجے میں خام تیل مزید سستا ہو گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل بھی 74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث مختلف اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو اس سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی، مہنگائی میں مزید کمی اور مجموعی اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آنے کی توقع ہے۔








