عالمی منڈیوں میں خام تیل اورزرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ، سونا، چاندی کی قیمت میں اضافہ
عالمی منڈیوں میں خام تیل اورزرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ، سونا، چاندی کی قیمت میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل اوربیشترزرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ کارحجان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.48 ڈالر کی کمی کے بعد 97.49 ڈالر فی بیرل، جبکہ برینٹ کروڈ کے سودے 0.49 ڈالر کم ہو کر 105.43 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
قیمتی دھاتوں کی عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1.84 ڈالر اضافے کے بعد 4,173.28 ڈالر فی اونس، جبکہ چاندی کی قیمت 0.56 ڈالر بڑھ کر 57.72 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 0.25 ڈالر کمی کے بعد 477.75 ڈالر فی بشل رہی، جبکہ گندم کی قیمت 4.50 ڈالر اضافے سے 665.50 ڈالر فی بشل ہوگئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.16 ڈالر اضافہ ہوا اور یہ 80.22 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔







