عالمی منڈیوں میں منگل کو خام تیل و اجناس کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ بلوم برگ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست کے لیے سودے 0.52 ڈالر کمی سے 82.71 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے ستمبر کے سودے 0.83 ڈالر کمی سے 88.39 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل اور اجناس کی قیمتوں میں کمی ، سونے وچاندی میں اضافے کا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں منگل کو خام تیل و اجناس کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ بلوم برگ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست کے لیے سودے 0.52 ڈالر کمی سے 82.71 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے ستمبر کے سودے 0.83 ڈالر کمی سے 88.39 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
کموڈٹی مارکیٹ میں اجناس کی قیمتوں میں بھی کمی کی صورتحال رہی اور مکئی کے دسمبر کے لیے سودے ایک ڈالر کمی سے 472 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے ستمبر کے سودے ایک ڈالر کمی سے 673 ڈالر فی بشل طے پائے ۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ سونے کے نرخ 58.60 ڈالر اضافے سے 4074.50 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کے نرخ 2.19 ڈالر بہتری سے 59.27 ڈالر فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔








