عالمی منڈیوں میں منگل کو خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں منگل کو خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.76 ڈالر کی کمی کے بعد 88.67 ڈالر اور برینٹ کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 0.52 ڈالر کی کمی کے بعد 99.80 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت 9.45 ڈالر کی کمی کے بعد 4157 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 0.35 ڈالر کی کمی کے بعد 60.95 ڈالر فی اونس ہو گئی۔مکئی کی قیمت 0.25 ڈالر کی کمی کے بعد 497 ڈالر فی بشل اور گندم کی قیمت 1.25 ڈالر کی کمی کے بعد 691 ڈالر فی بشل ہوگئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.26 ڈالر اور زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.50 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔







