عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں پیرکواضافہ ریکارڈکیاگیا۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 6.60فیصدکے اضافہ کے بعد101.80ڈالرفی بیرل میں طے پائے
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں پیرکواضافہ ریکارڈکیاگیا۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 6.60فیصدکے اضافہ کے بعد101.80ڈالرفی بیرل میں طے پائے،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیوٹی آئی) کے مستقبل کے سودے7.12فیصدکے اضافہ سے 103.69ڈالر میں طے ہوئے،عرب لائیٹ کروڈ کے سودے 0.47فیصدکے اضافہ سے 113.25ڈالر اورکویت ایکسپورٹ بلینڈ کے سودے 0.40فیصدکے اضافہ کے بعد101.03ڈالرمیں طے پائے گئے۔سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اورفی اونس سونے کی قیمت 4739روپے ہوگئی،چاندی کی قیمت 0.88فیصدکی کمی کے بعد74.74ڈالرہوگئی، اس کے برعکس گندم کے مستقبل کے سودے 1.22فیصدکے اضافہ کے بعد577.98ڈالرفی بشل میں طے پائے،کوئلہ کی قیمت میں 0.44فیصدجبکہ سویابین آئل کی قیمت میں 0.27فیصدتک کی کمی ریکارڈکی گئی۔








