عالمی منڈیوں میں بدھ کوخام تیل کی قیمتوں میں کمی کارحجان برقراررہا جبکہ اجناس کی قیمتوں میں ملاجلارحجان دیکھنے میں آیا۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کارحجان برقرار، اجناس کی قیمتوں میں ملاجلارحجان

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں بدھ کوخام تیل کی قیمتوں میں کمی کارحجان برقراررہا جبکہ اجناس کی قیمتوں میں ملاجلارحجان دیکھنے میں آیا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے0.89ڈالرکی کمی کے بعد107.77ڈالر اوربرینٹ نارتھ سی کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 2.60ڈالی کی کمی کے بعد108.68ڈالرفی بیرل میں طے پائے ۔دبئی میں خام تیل کے مستقبل کے سودے 105.34ڈالر،عرب لائٹ116.96ڈالر اورکویت ایکسپورٹ بلینڈ کے تحت مستقبل کے سودے 1.01ڈالرکی کمی سے123.62ڈالرکی بیرل میں طے پائے۔
ایران کے مختلف برانڈز کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 105.48ڈالرسے لے کر108.28ڈالرکے درمیان ہوئے۔سونے کے مستقبل کے سودے 9.70ڈالرکی کمی سے 4501.50ڈالر اورچاندی کی قیمت 0.90ڈالرکے اضافہ سے67.01ڈالرکی اونس ہوگئی۔مکئی کی قیمت میں 3.75ڈالرکی کمی ہوئی اورمستقبل کے سودے 471.50ڈالرکی بشل میں طے پائے گئے۔ گندم کی قیمت میں 1.50ڈالرکااضافہ ہوا اور مستقبل کے سودے 668.75ڈالرفی بشل میں طے پائے گئے۔








