عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعے کوملاجلارحجان رہا۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ملاجلارحجان،اجناس کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعے کوملاجلارحجان رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 0.10ڈالرکی کمی کے بعد68.59ڈالرفی بیرل اوربرینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 0.04ڈالرکے اضافہ کے بعد71.84ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔سونے کی قیمت 57.16ڈالر اضافے کے بعد4179.51ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت 2.12ڈالرکے اضافے سے 63.19ڈالر فی اونس ہوگئی۔زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی کمی کارحجان رہا،مکئی کی قیمت 0.75ڈالر کمی کے بعد441.50ڈالرفی بشل اورگندم کی قیمت 0.25ڈالر کم ہوکر 599.75ڈالرفی بشل رہی۔








