بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام تیل کے نرخوں میں 3.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
عالمی منڈی میں خام تیل، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام تیل کے نرخوں میں 3.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کے سودے 3.05 ڈالر کے اضافے سے 87.39 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے ستمبر میں ترسیل کے سودے 3.08 ڈالر کے اضافے سے 94.09 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور سونے کے نرخ 40.40 ڈالر کے اضافے سے 4116.80 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کے نرخ 0.37 کے عمومی اضافے سے 59.48 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔مکئی کی قیمتیں 3 ڈالر کے اضافے سے 478.25 ڈالر فی بشل اور گندم کی قیمت 6.50 ڈالر کی بہتری سے 684.50 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔








